"خواجہ آصف نے وزیر دفاع ہوتے ہوئے اہم راز دبئی کی ایک کمپنی کو دیے" رؤف کلاسرا کا بڑا دعویٰ ..........
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے وزیر دفاع ہوتے ہوئے, دبئی کی ایک کمپنی کو اہم راز دیے۔
یوٹیوب پر اپنی ویڈیو میں رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں خواجہ آصف کو پکڑنے کے حوالے سے کافی بحث ہوئی۔ کابینہ میں عمران خان نے کافی غصہ بھی کیا کہ خواجہ ;آصف کو فکس کیوں نہیں کیا جارہا جس پر بتایا گیا کہ ان کے خلاف دبئی کی حکومت ڈیٹا فراہم نہیں کر رہی, اس لیے ان کے خلاف کیس نہیں بن پارہا۔
رؤف کلاسرا کے مطابق کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ خواجہ آصف نے وزیر دفاع ہوتے ہوئے دبئی کی کمپنی کو راز دیے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے یہ انکشاف ہونے پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے حکام کو کیس کا فالو اپ دیکھنے کو کہا اور ہدایت کی کہ دبئی حکام کے علم میں یہ معاملہ لایا جائے; اور انہیں بتایا جائے کہ یہ کیس کتنا اہم ہے۔
سینئر صحافی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جس کو پسند نہیں کرتے , اس کو نیب میں ڈال دیا جاتا ہے لیکن خواجہ آصف کو پکڑنے کی وزیر اعظم کی خواہش پوری نہیں ہوپارہی ، خواجہ آصف نے اہم پورٹ فولیو پر ہوتے ہوئے , دبئی میں نوکری کی جس کی وجہ سے وہ اخلاقی طور پر ناکام; ہوگئے ہیں ، ان کے خلاف حکومت ثبوت اکٹھے کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.