
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت نے ووہان سے پاکستانی طالب علموں کو لانے کے لیے خصوصی پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ وبا کے دوران اپنے طالب علموں کو ووہان سے نہ نکالنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا , لیکن وقت نے ثابت کیا کہ یہ فیصلہ درست تھا۔
نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا چین سے اپنے لوگوں کو نکال رہی تھی، ہم نے چین پر اعتماد کیا کیونکہ, ہمیں چین کی صلاحیتوں پر اعتماد تھا کہ وہاں پاکستانی طلبہ کا علاج زیادہ بہتر طور پر ہو سکے گا ۔ن کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کی چین سے منتقلی کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا جب کہ چین میں بھی کوئی پاکستانی کورونا سے ہلاک نہیں ہوا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد چینی شہر ووہان کو دنیا کے لیے کھولا جاچکا ہے، ووہان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کو لانے,; کے لیے خصوصی پروازچلائی جائے گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.