لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور سابق باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے, کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کا مزہ نہیں ہوگا اور کھلاڑی بور یت محسوس کریں گے لیکن فی الوقت کرکٹ کی واپسی کیلئے ایسا کرنا پڑ جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ اس وقت تو سب ہی کی کوشش یہ ہے کہ کرکٹ واپس ہو ., کیونکہ بورڈز کو اپنی آمدنی کا سلسلہ بھی دیکھنا ہے۔یہ بات درست ہے کہ کھلاڑی بغیر تماشائیوں کے بور ہو جائیں گے کیونکہ کھلاڑی بھی فنکاروں کی طرح ہوتے ہیں، انہیں اچھا لگتا ہے جب اچھے شاٹ یا اچھی گیند پر لوگ ان کو داد دیں، یہ نہیں ہوگا تو کرکٹ کا مزہ ماند پڑ جائے گا لیکن کرکٹ کی واپسی یقینی بنانے کیلئے اگر کچھ وقت کیلئے ایسا کرنا بھی پڑتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں، جب حالات بہتر ہوجائیں گے تو تماشائی بھی میدانوں میں واپس آ جائیں گے۔
اظہر محمود نے اپنا ذاتی تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ , جب میں کینٹ کیلئے کھیلتا تھا تو چار پانچ ہزار تماشائی میدان میں ہوتے تھے لیکن جب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کیلئے گیا تو وہاں 35 ہزار تماشائیوں کے ساتھ کھیلا اور پھر آئی پی ایل کھیل کر واپس آئے تو وہ ماحول مس کرنے لگا تھا، تماشائی جو ماحول بناتے ہیں , اس کا کھلاڑیوں پر اثر ہوتا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.