کرونا وائرس نے ايک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی، ملک بھر میں ایک ہی روز میں ریکارڈ 57 اموات جبکہ 2 ہزار 636 کيسز بھی رپورٹ ہوئے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہيں ايک دن ميں وینٹی ليٹر پر سب سے زيادہ 157 مريض ہيں، عوام سے بار بار احتياط برتنے کی اپيل کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک میں وینٹی لیٹرز اور بستروں کی دستیابی سے متعلق صورتحال کنٹرول میں ہے، اس وقت تمام وینٹی لیٹرز میں سے 18 سے 20 فیصد زیر استعمال ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ایک ہی روز میں ریکارڈ 57 اموات جبکہ 2 ہزار 636 کيسز بھی رپورٹ ہوئے، ايک دن ميں وینٹی ليٹر پر سب سے زيادہ 157 کرونا وائرس کے مريض موجود ہيں،
صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ آنیوالے دنوں میں ملک میں کرونا کے کیسز کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور مختلف متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے صورتحال کے مطابق حکمت عملی اختیار کی جائے گی، لوگ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نازک صورتحال کا ادراک نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، میت سے کرونا وائرس کی منتقلی کی اب تک کوئی شہادت نہیں ملی میت کو غسل دینے والوں اور اس کی تدفین کرنے والوں کو ذاتی تحفظ کے سامان کے استعمال سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔
معاون خصوصی صحت کے مطابق متاثرہ ميت سے کرونا وائرس زندہ لوگوں ميں منتقل نہيں ہوتا، ميت کو غسل ديا جاسکتا ہے، کفن استعمال کرنے ميں بھی کوئی ممانعت نہيں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ٹیسٹ کرنے کا عمل سست ہوگیا تھا تاہم اس وقت اس عمل میں تیزی آگئی ہے، پاکستان میں 35 فیصد لوگ اس وباء سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہيں ايک دن ميں وینٹی ليٹر پر سب سے زيادہ 157 مريض ہيں، عوام سے بار بار احتياط برتنے کی اپيل کی جارہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.