ن ایف سی کمیشن میں جاوید جبار کی تعیناتی،حکومت کے اتحادی رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نےایسی دستاویز پردستخط کردیئےکہ حکومتی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا .........
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان سے اتحادی رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے صدر مملکت کی جانب سے این ایف سی کمیشن کے لئے,, غیر بلوچستانی جاوید جبار کو بلوچستان سے ممبر نامزد کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کے لئے , نامور قانون دا ن امان اللہ کنرانی کو وکیل مقرر کردیا , اور اس سلسلے میں انہوں نے تیار کی گئی آئینی درخواست پر دستخط بھی کر; دیئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے این ایف سی کمیشن کے لئے جاوید جبار کو بلوچستان سے ممبر نامزد کیاتھا. جس کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اتحادی اسلم بھوتانی نے شدیداحتجاج کیا تھا, اور اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلا ن کیا تھا جبکہ اس اعلا ن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انہوں نے, نامور قانون دا ن امان اللہ کنرانی کی خدمات حاصل کرلیں اور اس سلسلے میں امان اللہ کنرانی کی موجودگی میں ہی جاوید جبار کی نامزدگی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے آئینی درخواست پر دستخط بھی; کر دیئے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.