کورونا وائرس کے باعث روسی صدر ولادیمیر پوتن کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوتا نظر آ رہا ہے۔ پیر کے روز صدر پوتن نے پورے ملک میں لاکھوں مزدوروں کو فیکٹریوں اور تعمیراتی مقامات پر کام کرنے کے لیے بھیج دیا اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے چھ ہفتوں سے جاری مکمل لاک ڈاؤن کے; خاتمے کا اعلان بھی کر دیا۔
دیگر پابندیوں کو کیسے اور کب ختم کرنا ہے اس کا فیصلہ علاقائی رہنماؤں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پورے ملک اور خاص طور پر ماسکو میں وائرس کے;; انفیکشن کی شرح بہت زیادہ ہے۔
لیکن جمعرات کو پوتن اپنی حکومت سے کہہ رہے تھے کہ زندگی معمول پر آرہی ہے۔ انھوں نے کہا, کہ حکومت کو اب; کورونا وائرس کو چھوڑ کر دوسری ترجیحات پر توجہ دینی چاہیے۔
اعلیٰ قیادت کا پیغام واضح ہے: روس کے صدر چاہتے ہیں کہ ملک کورونا سے;; نکل کر آگے بڑھے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.