حکومت اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے کیا کرنے جا رہی ہے؟ڈاکٹر بابر اعوان نے حیران کن انکشاف کر دیا .....
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے
حکومت کی کسی ٹیبل پراٹھارہویں آئینی ترمیم کےحوالےسےکوئی بل یافائل موجودنہیں،قوم کی نظریں پارلیمنٹ پر ہیں ،کسی کی خواہش. پر احتساب بند ; نہیں کیا جا سکتا۔
تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی تجاویز نوٹ کی ہیں، متعلقہ اداروں کو پہنچائیں گے، 18ویں آئینی ترمیم کے بعد ارکان کے 26آئینی ترمیم کے بل زیر التواء ہیں، وفاقی حکومت کی کسی ٹیبل پر اٹھارہویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بل یا فائل موجود نہیں ہے،16بل سینیٹ میں بھی زیر التواء ہیں، وباء کے بعد اس پر کمیٹی بنا کر غور کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش پر احتساب بند نہیں کیا جا سکتا ، نیب میں جائز ترامیم پربات چیت کیلئے ہمارےدروازے کھلےہیں ،قوم کی نظریں پارلیمنٹ; پر ہیں، عوام کے مفاد میں قانون سازی کر کے فرائض; ادا کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.