Skip to main content

انڈیکس میں 96پوائنٹس کمی، سرمائے میں 2ارب روپے اضافہ

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی کاروبار حصص میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 96.20 پوائنٹس کی کمی سے33836.61پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ 55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مندی کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2 ارب 80کروڑ51لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.83فیصد کم رہا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک،ہیسکول پٹرول،،میپل لیف،کے الیکٹرک، ہم نیٹ ورک ، ، یونٹی فوڈز ،ایونشن لمیٹیڈٖ،ڈی جی خان سیمنٹ،پاک الیکٹران اورسوئی نادرن گیس کمپنی کے حصص سرفہرست رہے ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت ہواجس کے سبب ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 34046پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں عید اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرمایہ کار حصص فروخت کو ترجیع دینے لگے جس کے باعث تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 33757پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 96.20 پوائنٹس کی کمی سے 33836.61پوائنٹس ہو گیا ۔ سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب 68ارب 75کروڑ63لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب71ارب56کروڑ14لاکھ روپے ہو گیا
جب کہ کاروباری حجم 14کروڑ72لاکھ 13ہزار شیئرز رہا جو بدھ کی نسبت ۱یک کروڑ78لاکھ 87ہزار شیئرز کم ہے ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر340کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،187میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا فیس بک نے آن لائن کاروبار کیلئے شاپس کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا
فیس بک نے آن لائن کاروبار کیلئے شاپس کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\