بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کیلئے شفاف اقدامات کیے ہیں , اور کورونا کی ویکسین کی ترقی پذیر ممالک میں باآسانی رسائی یقینی بنائی جائے گی ۔ ڈبلیو ایچ او کے تحت ہونے والی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے, چینی صدر نے کورونا کی وبا کے آغاز میں چین کی جانب سے; کیے گئے اقدامات کا دفاع کیا۔
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ,ان کا ملک وبا کے کنٹرول میں آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے تحت دنیا بھر کے کورونا سے متعلق ردعمل اور اقدامات کی مکمل تحقیقات کی حمایت کرتا ہے تاہم یہ تحقیقات بامقصد اور غیر جانبدار ہونی چاہئیں۔چینی صدر نے آئندہ 2 سال کیلئے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے 2 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ, اگر چین نے کورونا کی ویکسین بنائی تو اسے دنیا بھر کے شہریوں کیلئے دستیاب کرے گا ; اور ترقی پذیر ممالک میں اس کی رسائی کو یقنی بنائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.