Skip to main content

عمران خان کو اس لئے معاف نہیں کیا جاسکتا کہ اُس نے۔۔۔اوریا مقبول جان نے اپنی زندگی کے چھپے گوشوں کو خود ہی بے نقاب کر دیا ............

 عمران خان کو اس لئے معاف نہیں کیا جاسکتا کہ اُس نے۔۔۔اوریا مقبول جان نے اپنی زندگی کے چھپے گوشوں کو خود ہی بے نقاب کر دیا


لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   معروف کالم نگار اور سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا ہے,,  کہ معاشرے کو بے راہروی اور خراب کرنے والی چیزوں پر تنقید کروں تو میرے خلاف کمپیئن شروع ہو جاتی ہے، جنرل قمر جاوید  باجوہ کے ساتھ میری صرف ایک ملاقات ہوئی ہے،جمہوریت بنیادی طور پر آمریت کی ایک کچلی ہوئی شکل ہے،عمران خان کو اس لئے معاف نہیں کیا جا سکتا کہ ,  اس نے ایسے لوگوں کو سلیکٹ کیا جنہیں پاکستان کی الف بے کا بھی نہیں پتا تھا،میں ایک شاعر آدمی ہوں اور شاعر کبھی اکھڑ مزاج نہیں ہوتا ، میں نے اپنی 31 سالہ سرکاری نوکری میں کبھی ایک پلاٹ بھی ح اصل نہیں کیا ۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور نجی ٹی وی کے ایگزیکٹو پرڈیوسر رضوان جرال کے یو ٹیوب چینل کو دیئے جانے والے انٹرویو میں معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ عمومی طور   پر میرا تاثر بنایا گیا ہے ،گذشتہ آٹھ دس سال کے دوران میرے خلاف ایک خاص قسم کا پراپیگنڈا کیا گیا کہ یہ بہت سخت مزاج آدمی ہے اور اس کے اندر کوئی "حس لطیف "قسم کی چیز نہیں ،یہ ایک ایسا  شخص ہے جو کسی طور پر ایک کٹھ ملا قسم کی چیز ہے اور نہ ہی اس کے اندر جمالیات ہے ،آپ خود سوچیں کہ جس شخص نے آٹھویں جماعت کے اندر شاعری لکھنی شروع کی اور 1988 میں جس شخص کا پہلا شاعری کا مجموعہ آیا ،جس کی شاعری کو پاکستان کی آٹھ دس خواتین جن میں حمیراچنا،شاہدہ پروین اوردیگر نےگایاہو ،جس شخص نےسترہ سال ڈرامہ لکھاہو،جس نے ڈرامے میں ایکٹنگ کی ہو ،جس شخص نے اپنی زندگی کے پچیس تیس سال مشاعرے پڑھے ہوں ،کیا رومانٹک اور شاعر آدمی اکھڑہو سکتا ہے؟مسئلہ یہ ہےکہ جب میں کبھی کبھی ایسی چیزوں پرتنقیدکرتاہوں جس نےہمارے معاشرے کو بے راہ رو اور خراب کر دیا ہے تو پھر میرے خلاف کمپئن شروع ہو جاتی ہے،جب سے میرے خلاف کمپئن شروع کی گئی ہے،اُسوقت سےلیکرابتک میری شاعری کاکوئی ذکرنہیں کرتا،میرےڈرامےکاکوئی ذکرنہیں کرتا،مجھےمشاعرےمیں نہیں بلایاجاتا،باقاعدہ میرے خلاف  پراپیگنڈاشروع کیاگیاکہ جوشخص دین کاطالب اوردین کی راہ پرچلےگاتواس سے زیادہ تو کوئی خشک آدمی  ہو ہی نہیں سکتا،حالانکہ اگرمیری ذاتی زندگی اوردوستوں کو دیکھا جائے تو ایسا نہیں ہے۔
اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جمہوریت بنیادی طور پر آمریت کی ایک کچلی ہوئی شکل ہے،اس کو ہم کہتے ہیں کہ اکثریت کی آمریت،میں بنیادی طورپر جمہوری نظام کو اس لئے سپورٹ نہیں کرتا  کہ کارپوریٹ کلچر نےاپنے ایجنڈے کو نفاذ کے لئے بنایا ہے،میں سمجھتا تھا کہ باقی سیاسی لیڈر شپ کے مقابلے میں عمران خان کی نیت ٹھیک ہےاور اس کے پیچھے کرپشن کا بیگج نہیں ہے،میں نے عمران خان کو سپورٹ تو نہیں کیا لیکن ایک سافٹ کارنر تھا ،باقی دونوں پارٹیوں کے ساتھ میں نے کام کیا ہوا تھا ،ضیاالحق کے دور میں جونیجو کی حکومت میں ،میں نے سول سروس جوائن کی ، اس کے بعد بے نظیر بھٹو کی حکومت دیکھی ،اس کے بعد نواز شریف کی حکومت دیکھی،پھر بے نظیر کی حکومت دیکھی ،پھر نواز شریف کی حکومت دیکھی ،پھر شہباز شریف پھر مشرف اور پھر زرداری کے دورحکومت میں 2016 میں ،میں ریٹائرڈ ہوا ،میں سمجھتا تھا کہ ایک ایماندار آدمی پاکستان کی قسمت بدل سکتا ہے لیکن عمران خان کو اس لئے معاف نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے ایسے لوگوں کو سلیکٹ کیا جنہیں پاکستان کی الف بے کا بھی نہیں پتا تھا ،یہ وہ لوگ تھے جو باہر سے آتے تھے اور پاکستان میں اپنا سیناٹائزر اور منرل واٹربھی ساتھ لاتے تھے ،پاکستان میں اپنا جنریٹر بھی لگاتے تھے اور پندرہ یہاں رہنے.,  اور پاکستان اور اس کے نظام کو گالیاں دینے کے بعد واپس چلے جاتے تھے ،وہ لوگ آج عمران خان کے مشیر ہیں ۔
اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ میرا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں ،میرے پاس تو توفیق ہی نہیں تھی کہ,  میں اپنے بچوں کو باہر پڑھاتا ،اللہ کا بڑا کرم ہے کہ میری بیوی اور بچوں نے میرا بڑا ساتھ دیا اور میری حلال ,  آمدن پر گذارا کیا ورنہ میرے سارے ساتھ کام کرنے والوں کے بچے توانگلینڈ،امریکہ اور آسٹریلیا میں پڑھے ہوئے ہیں،میرا بیٹا لمز کا گرایجویٹ  ہے،ایک سال کے لئے  پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے اسے انگلینٖڈ میں ٹریننگ کے لئے پوسٹ کیا تھا ،ٹریننگ کر کے  وہ پاکستان واپس آ گیا ،میری دونوں بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور شادی کے بعد جہاں اُن کا میاں چاہے گا وہیں پر وہ رہیں گی میں انہیں کیسے روک سکتا ہوں؟۔
ایک سوال کےجواب میں اُنہوں نےکہاکہ میں نے اپنی31 سالہ سرکاری نوکری میں کبھی ایک پلاٹ بھی حاصل نہیں کیا ۔ایک اور سوال کے  جوان میں اوریا مقبول جان نے کہا کہ جنرل باجوہ کے بارے میں لکھے جانے والا کالم میرے پاس ایک امانت تھی جو میں نے بیان کی،جنرل قمر جاوید  باجوہ کے ساتھ میری;;  صرف ایک ملاقات ہوئی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...