اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان کردیا گیا ہے ، منصوبے سے ساڑھے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں دیامر بھا شاڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ., یہ پاکستان کی تمام نسلوں کیلئے بہت بڑی خبر ہے، یہ ہماری معیشت کیلئے بھی محرک ; ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے ساڑھے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ اس منصوبے سے ساڑھے 4 ہزار ہائیڈل پاور ملے گی , اور یہ 12 لاکھ ایکڑ کو سیراب کرے گا ۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی بدولت تربیلا ڈیم کی عمر میں 35 سال کا اضافہ ہوجائے گا۔
Announcing to start construction of Diamer Bhasha Dam today is historic news for all generations of Pakistan,a huge stimulus for our economy,create 16500 jobs,generate 4500 MW Hydel Power&irrigate 1.2 m acres agri land,enhance Tarbela Dam’s age by 35 yrs #pakistanmakingprogress
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.