Skip to main content

"میں 8 سال تک پرتشدد ریلیشن شپ میں رہی، اب میں نے اپنے کتے کا نام اس کے نام پر رکھ دیا ہے" ....


لاہور (  ڈیلی پاکستان آن لائن)    اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے رشتے میں 8 سال تک رہیں,  جس میں تشدد کا عنصر بھی شامل تھا، اس شخص نے اپنے خاندان کی لڑکی سے شادی کرلی  جس پر ., انہوں نے اپنے کتے کا نام اس پر رکھ دیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عورت رومانس نہیں کرتی۔ بچپن سے ہی ہمیں سکھایا جاتا ہے کہ مرجانا ہے لیکن اس بندے کو نہیں چھوڑنا جو سب سے پہلے آپ کی زندگی میں آیا، اسی بات نے میری زندگی کے 8 سال برباد کردیے۔ مطلب یہ کہ ایک چمتکار میری زندگی میں آیا جن کیلئے جھوٹ بولنا ، بدتمیزی کرنا اور مارنا اور بعد میں معافی مانگنا ان کی عادت میں شامل تھا ۔  میرے لیے شادی   اور کمٹمنٹ  ایک جیسا تھا . اس لیے میں نے اپنی زندگی کے 8 سال برباد کرلیے، وہ تو ٹھیک نہیں ہوا لیکن میرا دماغ خراب کردیا، بعد میں  بھائی   صاحب کو خیال آیا , کہ انہوں نے شادی تو اپنے خاندان کی لڑکی سے کرنی ہے۔
صبا قمر نے بتایا کہ اپنے ہی خاندان کی لڑکی سے منگنی تڑوا کر بھائی صاحب نے شادی کرلی ، کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی،   سوسائٹی کو دکھانے کیلئے بھائی صاحب نے اپنے ہی خاندان کی لڑکی سے شادی تو کرلی,  لیکن دل و دماغ میں تو میں تھی، اپنی ہی بیوی کے سامنے میرا نام لے  بیٹھے جس کے بعد وہ دن ہے اور آج کا دن ہے بھائی صاحب ابھی تک بیوی سے چھتر کھا رہے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ 2015 میں مجھے احساس ہوا کہ پانچوں انگلیاں  ایک برابر نہیں ہوتیں، اس لیے کچھ انٹرنیشنل ٹرائی کرتے ہیں لیکن میرا وہ معاملہ 8 دن بھی نہیں چل پایا۔ وہ تو نہیں رہے میری زندگی میں لیکن میں نے اپنے کتے;   کو ان کا نام دے دیا ہے۔ میرے کتے کا نام دینو ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...