واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر ایران پر پابندیاں سخت کرنے کی دھمکی دی ; گئی ہے۔
امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، اگر ایران نے اس معاہدے کی پاسداری نہ کی تو اس پر عائد پابندیاں مزید سخت کردی جائیں گی۔
امریکی مندوب برائن ہک کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی پالیسی سے متعلق برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو آگاہ کردیا ہے، ان ممالک پر واضح کردیا گیا , ہے کہ امریکہ ایران پر اپنی پابندیاں برقرار رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ , اگر اقوام متحدہ نے اکتوبر میں ایران سے پابندیاں ختم کیں تو اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ پابندیاں ختم ہونے کا فائدہ اٹھا کر ایران مسلح گروہوں کو زیادہ اسلحہ فراہم کرسکتا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.