اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی آمدنی میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج سٹاک ایکسچینج میں جمع ہوئے ہیں۔
ان نتائج کے مطابق 2019میں پی آئی اے کی آمدنی میں 43 فیصد , اضافہ ہوا ہے اور قومی ائیرلائنز کا ریونیو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو مجموعی طور پر منافع ہوا ہے۔اس سے قبل 2018 میں پی آئی اے کو 18 ارب روپے کا مجموعی خسارہ ہوا تھا جو 2019میں 8 ارب کے منافع میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں بھی 76 فیصد ;; کمی واقع ہوئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.