اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست نیو یارک میں پاکستان کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ "نیو یارک کے گورنر نے کہا ہے , کہ وہ پاکستان کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ اختیار کریں گے ۔" مراد سعید نے کہا کہ دنیا ہماری پیروی کر رہی ہے لیکن اپوزیشن کو یہ پسند نہیں آرہا ۔
مراد سعید کی تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے واک آؤٹ پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست ہم نہیں پیپلز پارٹی والے کر رہے ہیں، یہ ہمیشہ کی طرح تقریر کرکے بھاگ گئے۔ یہ کنفیوژن پھیلاتے ہی ں، سندھ میں ڈاکٹر فرقان ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرگئے لیکن انہیں طبی امداد نہیں ملی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کی مضبوط معیشتیں اور بہتر صحت سہولیات کی دعویدار طاقتیں بھی کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہیں ، دنیا نے پہلی بار جزوی لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نام سنا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران 1200 ارب کا ریلیف پیکیج دیا۔ احساس پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جبکہ سندھ میں لوگ راشن کے لیے احتجاج کرتے رہے۔ بتایا جائے سندھ کے ; راشن کا پیسہ کہاں گیا
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.