سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈرنے کہا ہے کہ بگ بیش میں تفریح کا موقع فراہم کرنے کیلئے گلیمر پر زور ہے . مگر پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے منتظمین کرکٹ کے معیار پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیںاس لیے پی ایس ایل اور آئی پی ایل بگ بیش سے زیادہ بہتر ہیں ۔شین واٹسن نے کہا کہ ان دونوں لیگز سے کرکٹ کے معیار میں بہتری آرہی ہے, اور شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے مگر بگ بیش سیریز اس سے; برعکس چل رہی ہے جہاں گلیمر اور تفریح کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ , اگر ایونٹ کا معیار اچھا ہوا تو وہ لمبے عرصے چلے گا اور کمرشل ویلیو میں بھی اضافہ ہوگا، ان دونوں ایونٹس میں کرکٹ کے معیار پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے، اس کے برعکس بگ بیش میں کرکٹ کی کوالٹی ترجیحات میں دکھائی نہیں دیتی ., بلکہ اس میں انٹرٹینمنٹ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔جس سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس متاثر ہوتی آئی ہے ان کا کہنا تھا کہ بی پی ایل بھی اس حوالے سے ناکام ہوئی ہے., کیونکہ اس میں بھی ; معیار کرکٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.