Skip to main content

وزیر اعظم سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات ،عمران خان نے ایسی یقین دہانی کروا دی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ جائے گی .......


وزیر اعظم سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات ،عمران خان نے ایسی یقین دہانی کروا دی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ جائے گی

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کراچی کی تعمیر وترقی سے وابستہ ہے،   ماضی میں سندھ کے عوام کے مسائل کونظر انداز کیا جاتا رہا ہے، کراچی کی عوام اور    تاجر برادری کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، کر اچی کی تعمیر و ترقی کے حوالے   سے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں   متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی، ایم کیو ایم کےوفد    میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اور ممبران   قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، صلاح الدین، عثمان قادری اور صابر حسین قائم خانی شامل تھے  ، ملاقات کے دوران صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال، کراچی، حیدرآباد اور اندرون سندھ سے متعلقہ عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  وفد نے کورونا وائرس کی صورتحال کی روک تھام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں وزیرِ اعظم پاکستان کے ویژن اور اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ , متحدہ قومی موومنٹ کورونا کی روک تھام اور ریلیف کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے,  اور اس سلسلے میں بھرپور   تعاون جاری رکھے گی۔وفد نے کراچی کی ترقیاتی ضروریات، لوکل گورنمنٹ کو بااختیار   اور موثر بنانے کی ضرورت اور دیگر معاملات سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی تعمیر وترقی سے وابستہ ہے  ،ماضی میں سندھ کے عوام کے مسائل کونظر انداز کیا جاتا رہا ہے، کورونا کی وجہ سے کراچی کی عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے ۔کورونا کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ , ہماری اولین ترجیح غریب عوام کی سہولت اور انکو آسانیاں فراہم کرنا ہے،ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ماضی میں عام آدمی کی بجائے اشرافیہ اور ایک مخصوص طبقے  کو مدنظر رکھ کر پالیسی سازی کی جاتی رہی ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ   صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری ترجیح;; سندھ کے عوام ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔