ٹال ہاسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا مریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا, جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ پی اے 34 فلوریڈا کے شہر میرامار میں گر کر تباہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے , کہ طیارے کے پائلٹ نے اپنی ٹریننگ مکمل کرلی تھی جس کے بعد وہ پرواز پر روانہ ہوا لیکن بدقسمتی سے یہ وقت اس; کیلئے ٹھیک نہیں تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے طیارے کو انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے دیکھا۔ ایک خاتون نے بتایا کہ طیارہ اتنا نیچے اڑ رہا تھا , کہ پائلٹ کا چہرہ صاف نظر آرہا تھا، لگتا ہے ., وہ سٹرک پر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق پائلٹ نے پیغام دیا کہ, وہ ایئر پورٹ جانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس سے پہلے ہی طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے طیارہ حادثے;; کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.