کراچی-مہنگائی کے چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے-
پی ایس او ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید دس روپے فی لیٹر تک سستی ہوسکتی ہیں-
اطلاعات ہیں کہ پیٹرول کی قیمت میں پانچ سے دس روپے کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے تک کمی کا امکان ہے
حکومت کی جانب فی الحال اس کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں ہوا-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلئے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے تجاویز کے ساتھ سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا جاتا ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے-
حکومت نے مئی کیلئے تیل کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے کمی کی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی-
مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کمی کی گئی، جس کے بعد تیل مٹی کی نئی قیمت 47 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوئی تھی
اس سے قبل وزیراعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو سال کے لیے تیل کی پیشگی خریداری کی جائے
وزیراعظم کو ارسال کی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول اور خام تیل کی خریداری کے ایڈوانس معاہدے کی تجویز بھی دی گئی تھی
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت زیادہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے ملک کوفائدہ ہوگا
پاکستان 13 سے 14 ارب ڈالرز کا تیل اور ایل این جی درآمد کرتا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملک کو صرف تیل کی مصنوعات درآمد کرنے پر چار سے پانچ ارب ڈالرز کی بچت ہوسکتی ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.