
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ہسپتال میں کورونا وارڈ کی سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والی , ڈاکٹر روبینہ بشیر خود بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔
ڈاکٹر روبینہ بشیر سول ہسپتال میں اسسٹنٹ میڈیکل سپریٹنڈنٹ (اے ایم ایس) ہیں اور اس وقت کورونا وارڈ کی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے اتوار کے روز اپنا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا ۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر روبینہ بشیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جناح ہسپتال کے معروف سرجن آر اے جمالی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، وہ جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر;; ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.