
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کے قبرستانوں میں جگہ ختم ہوتی جارہی ہے , اور اگلے 2 سال میں وفاقی دارالحکومت میں مردے دفنانے کیلئے جگہ نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے دعویٰ کیا کہ ایچ 11 کے قبرستان میں 118 ایکڑ جگہ تھی , لیکن سی ڈی اے نے گھپلہ کرکے 38 ایکڑ زمین پر فائر اکیڈمی بنادی ہے ۔ اسی قبرستان کی جگہ پر این ڈی ایم اے کے 2005 سے کیمپ قائم ہیں۔
محمد مالک کے مطابق ایچ 11 قبرستان کی 60 ایکڑ زمین زیر استعمال ہے, جبکہ باقی بچ جانے والی 20 ایکڑ زمین اگلے 2 سال میں پوری ہوجائے گی۔ جس سے خدشہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں میتیں دفنانے کیلئے کوئی جگہ; باقی نہیں بچے گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.