حکومت مکمل لاک ڈاؤن کیوں نہیں کر رہی اور کورونا وبا کب ختم ہو گی؟اسد عمر نے سنگین صورتحال پر حکومتی پالیسی کھول کر بیان کر دی ..........
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے معاشی بدحالی آتی ہے،مغرب کی اندھی تقلید نہیں کریں گے، کرونا وائرس ساری دنیا میں پھیلا ،کورونا وائرس نےپھیلنا ہے, اور ہمیں اس وباکے ساتھ چلنا ہے،کورونا ہمارے قابو سے باہر نہیں ہے، ہم نے لوگوں کو روزگار دینا ہے اور معاشی بدحالی کو روکنا ہے، ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا،جب تک حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے رہیں گے, پاکستان میں تباہی نہیں آئے گی، قوم بن کر کام کریں گے تو کامیابی ملے گی۔
اسد عمر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کچھ تقاریر سنجیدہ تھیں اور اکثر تقاریر پر میں جگت بازی کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، کرونا وائرس ساری دنیا میں پھیلا ہے، امریکہ جیسے ممالک میں بھی یہ پھیلا، لاک ڈاؤن میں تھوڑی سے نرمی کی، یہ دوبارہ پھیلنا شروع ہو گیا ہے، اس وباء کے ساتھ چلنا ہے ، اس نے پھیلنا ہے،پاکستان کی آبادی کا دو تہائی حصہ ایک کروڑ80لاکھ خاندان کاروزگار متاثر ہوا،لاک ڈاؤن سے معاشی بدحالی آتی ہے،اس سے لوگوں کو بچانا ہے ،مغرب کی اندھی تقلید نہیں کریں گے،پاکستان کے اندر عالمی معیار کے ماہرین موجود ہیں، ان کی مدد سے وباء پر قابو پانے کیلئے کام کر رہے ہیں ، آج وباء بڑھ ضرور گئی ہے لیکن ہمارے قابو سے باہر نہیں ہے۔
اسدعمرنےکہاکہ , ہم نےلوگوں کوروزگاردیناہے اور معاشی بدحالی کوروکناہے،صحت کےنظام میں بہتری اورصلاحیت بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں آج 70لیبارٹریز کروناٹیسٹ کے لئے قائم کی ہیں،ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد کرونا کے ٹیسٹ کر رہے ہیں، 1000 وینٹی لیٹرز کا اضافہ کررہے ہیں،ایک لاکھ صحت کے ورکرز کو حفاظتی سامان درست طرح سے استعمال کرنے; کی تربیت دے رہے ہیں، 5ہزارجے سی یو کے ڈاکٹرز اور ورکرز کی تربیت کر رہے ہیں، جب تک حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے رہیں گے پاکستان میں تباہی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ , اللہ سے امید اور دعا کرنے پر ہمیں کوئی شرمندگی نہیں ہے ،پورے ملک کو بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے کام کیا جائے ، ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا،100ارب تقسیم کر چکے ہیں، 80لاکھ خاندانوں کو رقم دی ہے، چھوٹے تاجروں کیلئے 50ارب دیا ہے، وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈز میں بڑی رقم کررہی ہے، 35لاکھ چھوٹےکاروبار کو مستفید کر رہے ہیں،50ارب روپے کا پیکج کسانوں کیلئے ہے ، 50ارب صحت کے شعبہ کیلئے مختص کیا گیا ہے،ڈاکٹرزاورصحت کا عملہ ہمارا ہراول دستہ ہے، ان کا شکرگزار ہیں، سیکیورٹی کے اہلکار سخت ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے بہت اچھا کام کیا ہے، این سی او سی کے سٹاف نے 31مارچ سے کوئی چھٹی نہیں کی، عوام نے ملک کے مفاد میں ہمارے فیصلوں پر عمل کیا اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، قوم بن کر کام کریں گے تو کامیابی ملے گی، پاکستان کی وفاقی حکومتیں اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کررہی ہیں، تمام حکومتوں کا شکرگزار ہوں، بہترین کو آرڈینیشن ; سے کام چل رہا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.