شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے فلورپرایسی دعا مانگ لی کہ حکومتی حمایتی "آمین "کہتے ہوئے ہچکچائیں گے .......
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت کے" گھبرانا نہیں ہے" کے خیال سے باہر آنا پڑے گا،کرونا وائرس بہت پھیلنے والی وباء ہے ،اللہ تعالیٰ ہمیں اس وباء اور حکومت کی نا اہلی سے بچائے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کے" گھبرانا نہیں ہے" کے خیال سے باہر آنا پڑے گا، کرونا وائرس بہت پھیلنے والی وباء ہے، اس کو سنجیدہ لینا ہو گا، قومی اسمبلی میں سندھ اسمبلی پرحملےکئےجاتےہیں،سندھ بمبئی پریذڈینسی کا حصہ نہیں یہ وفاق کی اہم اکائی ہےجس کو عزت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ, لاک ڈاؤن سب سے پہلے سندھ نے لگایاپھر دیگر صوبوں نے اس پر عمل کیا، حکومت ہوش کے ناخن لے کر اور ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے کمر کس لے ورنہ فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ بنے گا ۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وباء اور حکومت کی; نا اہلی سے بچائے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.