دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 64 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 37 ہزار 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر 21 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد موذی وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 97 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 16 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار دو سو سے تجاوز گئی ہے۔
برازیل کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے-جہاں ایک دن میں 21 ہزار کے قریب نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 185 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
کورونا سے اسپین میں 28 ہزار 600 سے زائد افراد وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 2 لاکھ 81 ہزار متاثر ہیں۔
وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے
برطانیہ میں کورونا مزید 351 جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات 36 ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہیں جب کہ دو لاکھ 54 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار616 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.