اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 3 جون تک توسیع کردی گئی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن میں توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کو آسانی اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہے ۔ غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کی بلاکنگ کا سلسلہ 4 جون 2020 سے شروع کیا جائے گا , اور اس حوالے سے صارف کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا۔
قواعد کے مطابق ایسے تمام موبائل فونز جن کو مقامی کنکشن پر استعمال کیا جاتا ہے انہیں ڈیوائس ایکٹو کرنے کے بعد 60 روز کی مہلت دی جاتی ہے ۔ صارف 60 روز میں اپنے موبائل کو رجسٹرڈ کروالے تو یہ قابلِ استعمال ;;ہوتا ہے, اور اگر ایسا نہ ہو تو اسے بلاک کردیا جاتا ہے۔
The extension has been given to provide relief and facilitation to the public and ensure social distancing during this difficult time. The blocking of such mobile devices will start from 4th June 2020 and will be communicated via SMS well in time.#COVID19
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.