راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے, کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ۔ بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جیجوٹ گاؤں میں ایک گھر کو نقصان پہنچا۔ بھارتی فائرنگ سے ایک بے, گناہ شہری بری طرح زخمی ہوگیا , جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بارہا عالمی برادری کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے , کہ بھارت کشمیر کی صورتحال سے;; توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف فالز فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔
Indian Army troops resorted to unprovoked ceasefire violation in Khuiratta Sector along #LOC. Due to indiscriminate fire of automatics at a house in Jijot village, an innocent citizen sustained serious injuries. Injured evacuated to nearby health facility for medical care.
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.