لاہور: (21 مئی 2020) پنجاب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ محکمہ صحت کے مطابق ایک دن میں 697 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے-
پنجاب حکومت کے تمام طرح اقدامات کے باوجود کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 697 مریض کورونا وائرس کا شکار بن گئے جس کے بعد متاثرین کل تعداد 17 ہزار 382 ہوگئی ہے۔وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.