مشہور زمانہ اور سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ فیس بک کے بیشتر صارفین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے دوست کا بھیجا گیا میسج پڑھ لیں اور اُسے معلوم بھی نہ ہوسکے
جب ایک صارف دوسرے دوست کو پیغام بھیجتا ہے اور سامنے والا اُسے پڑھ لیتا ہے تو اُس پر سین Seen لکھا آجاتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ پیغام کو دیکھ لیا گیا ہے
مگر کئی صارفین یہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ میسج کو پڑھ لیں اور اس کا سامنے والے کو علم بھی نہ ہوسکے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس طرح میسج پڑھنے کا بہت آسان طریقہ ہے جس کے لئے صارفین کو غیر معروف پلگ ان انسٹال کرنے کی ضرورت پڑے گی
رپورٹ کے مطابق اس مخصوص پلگ ان کا نام ان سین فار فیس بک (Unseen For Facebook) ہے، جسے گوگل کروم میں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر لیا جائے تو پھر کروم میں فیس بک استعمال کرنے والے صارفین اپنے دوستوں کے پیغام کو خاموشی سے پڑھ سکتے ہیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.