وزیر اعظم کے ریلیف پیکج سے ریئل سٹیٹ سیکٹر اور ملک ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہو گا:میاں زاہد اسلام ............
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پراپرٹی اینڈسٹری میں نام کمانے والے معروف تعمیراتی ادارے "ویلیو گروپ" کے چیئرمین اور ملک کے معروف بزنس مین میاں زاہد اسلام نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے رئیل سٹیٹ اور کنسٹریکشن سیکٹر کو مکمل فعال کرنے کا اعلان ہر لحاظ سے ایک زبردست فیصلہ ہے , جس سے ملک میں کاروباری سر گرمیاں تیز ہونگی , اور رئیل سٹیٹ کے کاروبار کو فروغ ملے گا،وزیر اعظم کے اس پیکج سے ناصرف رئیل سٹیٹ اور تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا , بلکہ اس سے وابستہ 50سے زائد دیگر انڈسٹریاں بھی چلیں گی اور ملک میں روزگار کے بہت سے مواقع پیدا; ہونگے۔
تفصیلات کےمطابق ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع"ویلیوگروپ " کےہیڈآفس میں پراپرٹی ڈیلرزاور کاروبای حضرات کے وفد س ے گفتگو کرتے ہوئے , میاں زاہد اسلام نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سروسز ٹیکس،کیپٹل ویلیو ٹیکس کے خاتمے اور سرمایہ کاروں سے سرمایہ کاری کرنے پر ذرائع آمدن کی تفصیلات کی فراہمی سے استثنیٰ بڑے فیصلے ہیں جن کے دوررس نتائج برآمد ہونگے ۔ انہوں نےکہاکہ اشٹام ڈیوٹی کی شرح کو 5فیصد کی حد سے ختم کیا جائے , یا کم ترین سطح پر لایا جائے. اس کے علاوہ پراپرٹی فروخت کرنے والے لوگوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہو کہ , وہ ذرائع آمدن پر پوچھ گچھ سے بچ سکیں، اس سے ;; رئیل سٹیٹ سیکٹر کو مزید تقویت ملے گی اور کاروبار بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں رئیل سٹیٹ اور کنسٹریکشن کا کاروبار شدید مندی کا شکار رہا , جس وجہ سے اس سیکٹر میں ہیجان کی سی صورت حال تھی. اور اسی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ بیرونی سرمایہ کاری توتقریبا ختم ہو گئی تھی، ایسی صورت حال میں وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم نے اس سیکٹر کو مکمل بحال کرنے کا جو پلان ترتیب دیا اور بڑا بحالی پیکج دیا ،اس سے امید ہے خوشحالی کی نئی راہیں, ہموار ہونگی اور ملک میں ترقی و تعمیر کا ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔میاں زاہد اسلام نے کہا , کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کا خی ر مقدم کرتے, ہیں اور امید کرتے ہیں , کہ اس سیکٹر کے دیگر مطالبات بھی مانیں گے , اور پاکستان خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن ہو گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.