پارلیمنٹ لاجزکے زیر تعمیر بلاک کی تکمیل میں تاخیر ،سلیم مانڈوی والا نےسی ڈی اے حکام کو کھری کھری سنا دیں ..........
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی نے پار لیمنٹ لاجز میں زیر تعمیر بلاک کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیاہے, جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے, کہ کنسلٹنٹ کی تقرری جلد کی جائے،منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ذمہ دار کون ہے؟۔
سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سینیٹر ثمینہ سعید اور سینیٹر کلثوم پروین نے شرکت کی،اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کے لئے اختیار کئے گئے , اقدامات پر سی ڈی اے کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جراثیم کش سپرے اور ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے دوران سینیٹرز نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کے انتظامات مناسب نہیں،سٹاف کو ماسک، سینیٹائزر فراہم کیئے جائیں،پارلیمنٹ لاجز میں سٹاف بغیر ماسک کے گھوم رہا ہوتا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ماسک، سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں۔ پارلیمنٹ لاجز میں زیر تعمیر بلاک کی تکمیل میں تاخیر پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے , کہا کہ کنسلٹنٹ کی تقرری جلد کی جائے،منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے،ذمہ دار کون ہے؟ کمیٹی نے سفارشات کا جائزہ بھی لیا اور ضروری ہدایات دیں، جبکہ دیگر منصوبوں پر کام تیز ; کرنے کی ہدایت کی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.