برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی کمر میں شدید درد کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اس نے معائنہ کروایا
نتیجے میں ایک انوکھی چیز سامنے آئی جس سے ڈاکٹرز الجھن کا شکار ہو گئے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک 38 سالہ شخص کی کمر میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث وہ اسپتال میں کمر درد کا معائنہ کرانے کے لیے پہنچا، ڈاکٹر نے اس کا سی ٹی اسکین کیا جس کے نتائج دیکھ کر وہ حیران رہ گئے ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ شخص کی کمر میں درد مہرا ہل جانے کی وجہ سے تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے لیکن اس تکلیف کے دوران مریض میں 3 گردوں کا انکشاف ہوا
ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جب کہ دائیں طرف چھوٹے سائز کے 2 گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں آج تک گردوں سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.