Skip to main content

کورونا کے کاری وار، پاکستان میں 659 افراد جاں بحق، دنیا میں ہلاکتیں 2 لاکھ 81 ہزار 784 ہوگئیں .......

کورونا کے کاری وار، پاکستان میں 659 افراد جاں بحق،  دنیا میں ہلاکتیں 2 لاکھ 81 ہزار 784 ہوگئیں

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد  میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔  اتوار  کے روز پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30    ہزار 334  ہوگئی ، اس وبا کی وجہ سے اب تک پاکستان میں   659 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 869     کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد30   ہزار334   ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 20 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  659 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 8  ہزار 63    افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔    ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 13    ہزار 341   لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 83   ہزار 517  ہوگئی ہے۔
صوبوں کی صورتحال
پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ  سندھ  کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ سندھ میں اب تک  11  ہزار 480   لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ ,  پنجاب کورونا کے  مثبت کیسز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے ۔ پنجاب  میں   اب تک  11ہزار 93  لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  خیبر پختونخوا میں کورونا کے  4    ہزار 669   ، بلوچستان میں ایک ہزار935    ، اسلام آباد میں  641 ،    گلگت بلتستان میں 430   اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 86 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
عالمی صورتحال
کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد    41     لاکھ 45       ہزار 620     ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 81      ہزار 784  ہوگئی ہے۔ اب تک دنیا بھر , میں  14   لاکھ   62      ہزار  576      افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔
سب سے متاثرہ ممالک
دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے  زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں   13   لاکھ    52      ہزار 313     افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ  64   ہزار 663   ، برطانیہ میں 2 لاکھ 19 ہزار 183،  اٹلی میں  2 لاکھ  19    ہزار 70  ، روس میں 2 لاکھ 9 ہزار 688،    فرانس میں ایک  لاکھ 76     ہزار  658   ، جرمنی میں ایک لاکھ  71     ہزار 639  ،برازیل میں ایک لاکھ 56   ہزار 604  ، ترکی میں ایک لاکھ 38   ہزار657     اور ایران میں  1  لاکھ 7    ہزار 603     افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں
کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں , جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد   80     ہزار 186      تک پہنچ گئی ہے۔  برطانیہ میں  31   ہزار  855  ،  اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد  30   ہزار 560،سپین میں  26  ہزار 621  ، فرانس میں  26  ہزار  310  اور برازیل میں 10 ہزار 697  افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی; ہار چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔