ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار جو دکھنے میں لگیں خوبصورت اور جوان لیکن ان کی اصل عمر جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران
حالیہ دنوں میں پاکستان میں ترکی کے سب سے زیادہ مقبول ہونے والا ڈرامہ ارطغرل غازی کے چرچے ہر طرف ہیں۔ ڈرامہ کی کہانی سے لے کر ڈرامہ کے کردار ہر چیز کو ہی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
مداحوں کی جانب سے اداکاروں کو کافی سراہا جارہا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈرامہ میں اداکاری کرنے والے آپ کے پسندیدہ اداکاروں کی اصل عمر کیا ہے
(ارطغرل)
ڈرامہ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اینجن التان کی پیدائش 26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں ہوئی۔ ان کی عمر 40 سال ہے۔ اینجن شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہی (حلیمہ سلطان)
ڈرامہ کی ہیروئن ایسرا 14 اکتوبر 1992 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہوئیں۔ اس وقت ایسرا کی عمر 27 برس ہے۔ ایسرا ترکی کی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔
(نورگل- تورگت)
ڈرامہ میں ارطغرل کے خاص دوست کا کردار ادا کرنے والے نورگل کا اصل نام Cengiz Coşkun ہے۔ ان کی پیدائش 29 اپریل 1982 کو استنبول میں ہوئی۔ ان کی عمر 37 سال ہے۔ Cengiz ترکی کے نامور اداکار، ماڈل اور پروفیشنل باسکٹ بال کے کھلاڑی ہیں۔
(حائمہ خاتون)
ڈرامہ میں ارطغرل کی ماں حائمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ Hülya Darcan 27 اپریل 1951 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئیں۔ ان کی عمر 68 برس ہے۔
(بابر-بامسی)
ڈرامہ میں ارطغرل کے ایک اور خاص دوست کا کردار Nurettin Sönmez نے ادا کیا۔ ان کی عمر 42 برس ہے۔ Nurettin استنبول میں 1978 پیدا ہوئے۔
(نویان)
ڈرامہ کے سیزن 2 میں منفی کردار ادا کرنے والے اداکار Barış Bağcı نے نویان کا کردار ادا کیا جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔ Barış کی پیدائش 27 مئی 1975 کو ترکی کے شہر کرامان میں ہوئی۔ اس وقت ان کی عمر 44 برس ہے۔
(سلجان- شہناز خاتون)
ڈرامہ میں ارطغرل کی بھابھی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ dem Balçın کی اصل عمر 37 برس ہے۔ یہ 18 مئی 1982 کو انقرہ میں پیدا ہوئیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.