کابل ( ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں داعش جنوبی ایشیا و مشرق بعید کے اہم رہنما عمر خراسانی کو گرفتار کرلیا گیا۔
افغان انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ , انہوں نے حال ہی میں پکڑے گئے داعش کے 4 ارکان سے تفتیش کے بعد ضیا ء الحق عرف شیخ عمر خراسانی کو 2 دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے ساتھیوں میں خراسانی ; کے ترجمان صہیب اور انٹیلی جنس چیف ابو علی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ داعش افغانستان کے دارالحکومت سمیت دیگر کئی علاقوں میں بم دھماکوں میں ملوث رہی ہے ۔ طالبان خود کو داعش کا مخالف کہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد طالبان نے بڑے پیمانے پر حملے نہیں کیے, لیکن ایسے میں داعش کی جانب سے کئی بار بم دھماکے; کیے گئے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.