اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرغلام سرور خان بھی نیب راولپنڈی کے ریڈار پر آ گئے،نیب نے غلام سرور خان, اور ان کے اہلخانہ کے نام پر ٹیکسلا میں واقع زمینوں اور دیگر جائیداد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
نیب دستاویز کے مطابق غلام سرور خان کے خلاف موصول ہونے والی ایک شکایت پر کارروائی شروع کرتے ہوئے مذکورہ وزیر کونوٹس بھیجا گیا ہے, جس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کو ٹیکسلا میں واقع انکی زرعی،کمرشل اور رہائشی زمینوں سمیت خریدے گئے, پلاٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔نیب کی طرف سے بھجوائے گئے نو ٹس میں کہا گیا ہے , کہ ٹیکسلا کے متعلقہ پٹواری کے ذریعے ریکارڈ 15 مئی 2020 تک جمع ; کرایا جائے
نیب نے غلام سرور کے بیٹےعلی سرور سمیت خاندان کے چھ افراد کے نام زمینوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔ خط کے مطابق غلام سرور خان کے خلاف موصول شکایت کی تصدیق کی جا رہی ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے;; گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.