کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے مختص وارڈ بھر گئے ہیں۔محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر نجی اور سرکاری اسپتالوں نے مزید کورونا کے مریض لینے سے انکار کر دیا ہے
جناح اسپتال میں ایچ ڈی یو کے 19 بستروں پر مریض موجود ہیں، جبکہ آئی سی یو کے 17 بستروں پر مریض موجود ہیں۔اسی طرح سول اسپتال میں مختص 12 وینٹی لیٹرز پر بھی مریض موجود ہیں نجی اسپتالوں کی بات کی جائے تو انڈس اسپتال کے تمام 28 بستر اور 15 وینٹی لیٹر بھر گئے ہیں۔اوجھا اسپتال کے تمام 50 بیڈ اور 16 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔ضیاء الدین اسپتال کے مخصوص 51 بیڈ اور 6 وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں۔آغا خان اسپتال نے کورونا وائرس کے مزید مریض لینے سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹس بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق مریضوں کا بوجھ عید کی چھٹیوں کے باعث سامنے آیا ہے سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.