مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 300 روپے سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1704 ڈالر پر برقرار ہیں۔
کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (بدھ 13 مئی کو) سونے کی فی تولہ قیمت مزید 300 روپے کمی سے 95 ہزار 200 روپے پر آگئی، دس گرام سونا 256 روپے سستا ہوکر 81 ہزار 619 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 مئی کو 14 ڈالر سستا ہوکر 1704 ڈالر پر آگیا تھا، یہ نرخ آج بھی برقرار ہیں۔
پاکستان میں 16 اپریل کو سونے کے فی تولہ نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار روپے تک پہنچ گئے تھے۔ اس سے قبل 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔
کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت 960 روپے اور دس گرام 823 روپے ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 15.50 ڈالر ہوگئے۔
کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں
پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے سونے اور زیورات کی دکانیں بند ہیں، آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کی جانب سے سونے کے نرخ اندازے کے تحت جاری کئے جاتے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.