جمعتہ الوداع اور نماز عيد کے اجتماعات کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے ہدايات جاری کردیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ايس او پيز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے جمعۃ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز پر مشتمل ہدايت نامہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو ارسال کرديا، جس کے ساتھ وفاقی وزارت داخلہ کا اجازت نامہ بھی منسلک ہے۔
سندھ حکومت نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جمعۃ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کیلئے 20 نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔
حکومتی احکامات کی روشنی میں جمعۃ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات صرف کھلے مقامات پر منعقد کئے جاسکیں گے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اجتماعات کے مقامات پر اضافی سیکیورٹی کا انتظام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے علمائے کرام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی جمعۃ الوداع، نماز عید اور دیگر اجتماعات کے کھلے مقامات پر انعقاد کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چھوٹی مساجد میں اجتماعات سے گریز کیا جائے۔
وزیر اطلاعات و مذہبی امور ناصر حسین شاہ کا گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اجتماعات اور عبادات میں معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
سعید غنی نے بتایا ہے کہ نماز عید کھلے گراؤنڈز، پارکس وغيرہ ميں ادا کی جائے گی، بڑی مساجد ميں بھی نماز کی ادائيگی ہوسکے گی، زيادہ نمازی ہونے پر 2 مرتبہ بھی جماعت کروائی جاسکتی ہے
وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.