کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر میچ ہارا اور اس کا پاکستان کو نقصان پہنچایا اس بات کا انکشاف انگلینڈ کے آل راؤنڈر کھلاڑی بین اسٹوکس نے کیا
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے انگلش ٹیم سے جان بوجھ کر ہارنے کا بھانڈا پھوٹ گیا، انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی نئی کتاب آن فائر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا۔
بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں مزید انکشافات کئے ہیں جس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی تھی، کیدار یادو اور دھونی کی پارٹنر شپ پراسرار تھی۔
انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی مسلسل سنگل رنز لئے جا رہے تھے جبکہ وہ بڑی ہٹ مار کر میچ جیت سکتے تھے
واضح رہے کہ 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف پانچ وکٹوں پر 306 رنز بناسکی تھی، انگلینڈ کے باؤلر کرس ووکس اور جوفرا آرچر نے بھارتی بلے بازوں کو رنز بنانے سے روکے رکھا تھا لیکن روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان شاندار 138 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تھی۔
بھارتی بلے باز کے ایل راہول کی وکٹ 38 ویں اوورز میں گری تھی جس کے بعد روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا نے مبینہ طور پر رنز کی رفتار کو سست کیا اور بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے چکر میں جان بوجھ کر میچ ہار گیا
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.