
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں بھی کورنا وائرس کے متاثرین سامنے آئے ہیں ۔ اب تک وزیراعلیٰ ہاو¿س سے متعلقہ 6 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عملے کے ٹیسٹ کئے گئے , جس کے بعد ڈرائیورز اور ٹیکنیشن سمیت دیگر افراد میں بھی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ, سندھ میں پہلی مرتبہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے نے کہا کہ , گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کرونا کے 5 ہزار 498 ٹیسٹ کئے گئے , جن میں سے ایک ہزار 80 مثبت نکلے جن کی ;;شرح 20 بنتی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.