
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں پیسیو امیونائزیشن تھراپی سے کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ۔ ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز ( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ , کورونا کے ایک مریض کو 30 اپریل کو پلازمہ لگایا گیا اور وہ 8 مئی کو مکمل صحت یاب ہوگیا تھا ۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق مریض کا کوورنا کا دوبارہ کیا گیا ٹیسٹ منفی آیا ہے, اور وہ اب گھر بھی منتقل ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے ; کہ اِس وقت 12 سے , زائد مریضوں پر پیسیو امیونائزیشن تھراپی استعمال کی جارہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.