کراچی: ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے
ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی
انہوں ںے ہم نیوز کو بتایا کہ کراچی پولیس نے تین فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔ پولیس نے جو ٹیم تشکیل دی ہے اس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی جنید احمد کریں گے۔
ہم نیوز کے مطابق جناح اسپتال میں طیارہ حادثہ کے حوالے سے قائم کی جانے والی پولیس ڈیسک کے انچارج ڈی ایس پی آفتاب عالم ہوں گے جب کہ سول اسپتال میں قائم ڈیسک کے نگران ڈی ایس پی رستم ہوں گے
چیئرمین پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق چھ افراد کی میتوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے
طیارہ حادثہ: محکمہ صحت،80 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ڈی این اے سیمپلنگ کی جارہی ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.