لاہو ر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے کہا ہے , کہ محمد یوسف اور یونس خان نے مجھے اپنی کارکردگی میں تسلسل لانے کیلئے بے حد مفید مشورے دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے , آن لائن سیشنز کا انعقاد ایک شاندار تجربہ رہا ہے جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس کیساتھ ہی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے , جس کا فائدہ میدان میں ضرور ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی محمد یوسف اور یونس خان کی مہارت کا معترف رہا ہوں اوردونوں لیجنڈری بلے بازوں نے مجھے کارکردگی میں تسلسل لانے کیلئے مفید مشورے بھی دئیے ہیں ۔ میں دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے تکنیک میں بہتری کیلئے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کیلئے ;; کھیل کے دوبارہ آغاز کامنتظر ہوں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.