بھارت کورونا وائرس “سے متاثر ہونے والا ایشیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا جبکہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد۔
بھارت میں اب تک ایک لاکھ سے زائد تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا ملک بن گیا ہے-
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا سے اب تک 3 ہزار 163 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 39 ہزار افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں”
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد اضافے کے بعد 1 لاکھ 1 ہزار 139 تک پہنچ گئی۔
بھارتی حکام کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران شہروں اور قصبوں سے ہجرت کرنے والے مزدوروں کی اپنی آبائی ریاستوں میں آمد کے بعد انفیکشن کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
بین الاقوامی سطح کے حوالے سے بات کی جائے تو کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 48 لاکھ 36ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار 213 تک ہوگئی ہے۔
تاہم پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 45 ہزار 898 ہےجس میں سے 985 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 13 ہزار 101 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.