سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے متعلق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کو کوویڈ19کی جان لیوا وبا کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بے پناہ معاشی مسائل پیدا ہو رہے ہیں تاہم سعودی عرب کی معیشت مستحکم ہے ہم اس وبا سے پیدا ہونے والے بحران سے بخوبی نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
وزیر خزانہ نے عید الفطر کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ اس موقع پر ہم ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کو اس وبائی مرض کا سامنا ہےان حالات میں دنیا بھر کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے تاہم سعودی حکومت نے اس وبا کا سامنا انتہائی حوصلہ اورتدبر سے کیا ہے۔وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.