امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سے پوچھنے کے بعد میں نے ملیریا کی دوا لینا شروع کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب اس سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ ایک گولی ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی لازمی لیتے ہیں
ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا اور وائرس کی کوئی علامت بھی نہیں ہے لیکن وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے میں گزشتہ ایک ہفتے سے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال کر رہا ہوں
اس موقع پر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ آپ یہ دوا (ہائیڈروکسی کلوروکوئن) کیوں استعمال کرتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا لگتا ہے یہ اچھی دوا ہے، میں نے اس کے بارے میں اچھی باتیں سن رکھی ہیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.