اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ , شہباز شریف کیخلاف کک بیکس کے شواہد مل گئے، ان کے ملازم کے اکاونٹ میں 6 ارب روپے کی رقم منتقل کی گئی، ان کی وزارت اعلیٰ کے دوران خاندانی دولت; میں ہزاروں گنا اضافہ ہوا۔
نجی نیوز چینل سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں ان کی خاندانی دولت میں ہزاروں گنا اضافہ ہوا، ٹھیکیداروں کی جانب سے براہ راست کک بیکس کی رقوم ان کے اکاونٹس میں بھیجنے کے شواہد مل گئے ۔ ان کا کہنا ہے, کہ اب 90کی دہائی والے حالات نہیں رہے، ڈیل کی باتیں درست ہیں نہ ہی ملزم قانون کے شکنجے سے بچ سکیں گے۔ انہوں نے شہباز شریف کو ٹی ٹی مافیا کا سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ , جب 70 ہزار کے ملازم کے اکاونٹ میں 6 ارب روپے آئیں گے, تو شہباز شریف; سے پوچھا تو جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.