لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ”ڈریم پیئر“ مہم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 37 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کے پیچھے 130 شکار کرنے کے ساتھ 1381 رنز بنانے والے راشد لطیف نے مقبولیت میں معین خان اور کامران اکمل کو مات دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ڈریم پیئر مہم میں 6 لاکھ سے زائد صارفین نے شرکت کی جس دوران شارٹ لسٹ کئے گئے 8 وکٹ کیپرز کی اہلیت کا معیار ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے کم از کم 50 شکار مقرر; کیا گیا تھا۔
اس فہرست میں امتیاز احمد، وسیم باری، سلیم یوسف، معین خان، راشد لطیف، کامران اکمل، سرفراز احمد اور عدنان اکمل شامل تھے ۔ اس موقع پر سابق کرکٹر شعیب اختر نے راشد لطیف کو اپنا فیورٹ وکٹ کیپر چنا تاہم فہرست میں شامل سرفراز احمد اور کامران اکمل نے 1990ءکی دہائی 2 عظیم وکٹ کیپرز راشد لطیف اور معین خان کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنی سابقہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو چنا۔وکٹ کیپنگ کی صلاحیتوں سے مالا مال راشد لطیف نے مقبولیت کی اس دوڑ میں پہلا نمبر حاصل کیا جبکہ وکٹوں کے پیچھے کھڑے ہو کر شاباش، شاباش کی گردان سے کھلاڑیوں کی ہمت بڑھانے والے . معین خان دوسرے اور سرفراز احمد تیسرے نمبر پر ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.