Skip to main content

لوگوں نے بے آواز طیارے کو پرواز کرتے دیکھا-

پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے روانہ ہوا تو اس میں کوئی خرابی نہیں تھی۔ مگر کراچی پہنچ کر رن وے پر اترنے سے چند لمحے پہلے کیا ہوا کہ طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کہتے ہیں اس کا علم تحقیقات کے بعد ہی ہو گا۔ تحقیقات میں وقت تو لگتا ہی ہے۔
مگر یہ کیا؟ اچانک ایک دھماکے کی آواز آئی۔ ارشد نے لپک کر دیکھا تو صرف دو گلی کے فاصلے پر دھواں اٹھتا ہوا نظر آرہا تھا
ارشد وہاں پہنچے تو دیکھا کہ ایک جہاز رہائشی عمارتوں پر گر گیا تھا اور آگ بھڑک اٹھی تھی۔ ارشد کہتے ہیں چار مکان تباہ ہو گئے اور جلد ہی وہاں امدادی کارکن پہنچ گئے اور لاشیں نکالی جانے لگیں۔ 
ارشد کہتے ہیں عید کی چھٹیاں ہو گئی ہیں اور بہت سے لوگ گھروں پر تھے۔ گاڑیاں گلی میں کھڑی تھیں اور ان میں بھی آگ لگ گئی تھی
انھوں نے کہا کہ کاظم آباد کے اس علاقے پر سےجہاز معمول کے مطابق گزرتے ہیں اور رن وے ان کے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر ہے
حادثے کے بعد سب سے زیادہ جو بات کہی جا رہی ہے وہ ائیر پورٹ کے قریب اس رہائشی کالونی کی تعمیر ہے
چوہدری اعظم پی آئی اے کے ایک سابق انجینئیرنگ افسر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس کالونی میں خود پی آئی اے کے عملے کے لوگ بھی مقیم ہیں۔ وہ کہتے ہیں اب سے پہلے کسی کو اس کالونی کی تعمیر پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ جب تک کوئی حادثہ نہ ہو جائے معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں ہوتا۔ 
کہا یہ جا رہا ہے کہ وہاں کئی منزلہ عمارتیں ہیں جو جہازوں کی پرواز میں خطرے کا باعث ہیں۔ ارشد قریشی نے کہا کہ یہ بات درست نہیں۔ ان کی کالونی میں کوئی عمارت تین منزل سے زیادہ بلند نہیں ہے۔ اور ایک پلازہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی مگر حکام نے اس کی تعمیر روک دی، جبکہ میری لینڈ میں مقیم پی آئی اے کے ایک سابق سینئیر اکاؤنٹ افسر عمران عثمانی نے بتایا کہ ان کے اپنے خاندان والے وہاں عسکری میں کئی منزلہ عمارت میں مقیم ہیں
عمران عثمانی نے طیارے میں تیکنیکی خرابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ طیارہ خرابی کے باوجود پرواز بھرے۔ اسلئے اس میں اچانک کوئی خرابی ہوئی اور یہ بھی اچنبھے کی بات ہے کہ اس کے دونوں انجن فیل ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ جہاز دس برس پرانا تھا مگر جہازوں کی عمر میں دس سال زیادہ نہیں ہوتے اور ایک انجن خراب ہو تو جہاز دوسرے انجن کی مدد سے حادثے سے بچ سکتا ہے
چوہدری اعظم نے کہا کہ جہاز کے پرواز بھرنے سے پہلے نوز سے ٹیل تک اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر اچانک اس سے پرندہ ٹکرا جائے تو ایوی ایشن میں اسے موت کہا جاتا ہے
واضح رہے کہ ایک قیاس یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ جہاز سے پرندے ٹکرائے۔ اور اس کے دونوں انجن فیل ہو گئے۔ تاہم، پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ چھان بین کے بعد ہی سامنے آئے گی
ابھی صرف سوال ہیں۔ طیارے میں تیکنیکی خرابی نہیں تھی تو عین اترنے کے وقت اس کے دونوں انجن کیسے فیل ہو گئے۔ کیا رہائشی عمارتیں اس کے لینڈ کرنے کی راہ میں حائل ہوئیں یا پرندوں کا کوئی غول عین لینڈنگ کے وقت طیارے سے ٹکرا گیا۔ کسی بھی سوال کا جواب تین دن سے پہلے ملنا ممکن نہیں، کیونکہ حکام کا کہنا ہے کہ چھان بین کے نتائج تین روز سے پہلے سامنے نہیں آئیں گے

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\