کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس32850 پر تھا , اور ابتدائی 30 منٹ میں 200 , سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا
آج کاروبار کاآغاز 32,850.83 سے ہوا ، کاروبار شروع ہوتے, ہی سرمایہ کاروں نے بھی تیزی دکھائی اور انڈیکس32,850.83 تک جا پہنچا۔ آج کے دن
میں انڈیکس میں 212پوائنٹس تک اضافہ ہوا ۔ اگرچہ اس کے بعد کاروبار کچھ نیچے آیا تاہم , کاروبار کم ترین سطح سے نیچے نہیں آیا۔
اس وقت انڈیکس چھتیس پوائنٹ اضافے کے ساتھ 32,892پر ٹریڈ کررہاہے۔
رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر ملاجلا رحجان دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز , 32 ہزار 831 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا اختتام 667 پوائنٹس کے اضافے سے 33 , ہزار499 کی سطح پر ہوا تھا۔
منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں1076 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں صرف41 , پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا ۔ جمعرات کو مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا, اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں , 386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.